ETV Bharat / international

ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 10 ہلاک، تین زخمی - فوجی ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر گر کر تباہ ہوا ہے

ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 10 فوجی افسران ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ten killed and three injured in military helicopter crash in southeast turkey
ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 10 ہلاک، تین زخمی
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 7:16 AM IST

ترکی کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں آرمی کے ایک کورکمانڈر سمیت 10 فوجی افسر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ خبر کے مطابق، ترکی کی قوم پرست جماعت کے لیڈر دولت بہاچیلی نے ٹویٹر پر حادثے میں آرمی کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عثمان عرباض کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ حکومت نواز روزنامہ صباح نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اس نے بتایا ہے کہ نو فوجی افسر جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تفتیش شروع، فلسطینیوں کا خیر مقدم

وزارتِ دفاع نے حادثے کی جگہ سے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ لیکن اس نے واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

ترک حکام کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرنے کے 30 منٹ کے بعد آرمی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

اس فوجی ہیلی کاپٹر کو کرد اکثریتی آبادی کے صوبہ بطلیس میں واقع قصبے تطوان میں حادثہ پیش آیا ہے۔ اسی علاقے میں ترک فوجی کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.