ETV Bharat / international

افغانستان: حملے میں ہالو ٹرسٹ کے 10 ملازمین ہلاک

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 7:07 PM IST

Updated : Jun 9, 2021, 7:24 PM IST

افغانستان کی وزارت داخلہ نے حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

Afghanistan
Afghanistan

افغانستان میں منگل کی رات مسلح افراد کے حملے میں ہالو ٹرسٹ کے 10 ملازمین ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان: حملے میں ہالو ٹرسٹ کے 10 ملازمین ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرئیں نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان کے ضلع بغلان ہیڈکواٹر میں واقع گروپ کیمپ پر منگل کی رات طالبان نے حملہ کیا، جس میں ہالو ٹرسٹ کے 10 ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور طالبان نے میڈیا کو بتایا کہ اس حملے کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، کیونکہ مسلح گروہ شہری علاقوں میں پھیل رہے ہیں۔

افغانستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس کے علاقے کے بڑے حصے بموں اور بارودی سرنگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

بارودی سرنگوں اور بمو کے ذریعے شدت پسند گروپ حکومتی سکیورٹی اہلکار اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں لیکن اس میں بڑے پیمانے پر عام شہری ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بار بار حکومتی افواج اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے تحفظ کے لئے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

افغانستان میں امریکی مشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں افغانستان میں 1،783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

ہالو ٹرسٹ افغانستان میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔

Last Updated : Jun 9, 2021, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.