ETV Bharat / international

افغانستان میں طالبانی حملہ

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 9:53 PM IST

افغانستان میں طالبانی حملے میں 20 انفورسمنٹ ایجنٹ سمیت 35 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

Taliban attack in Afghanistan
افغانستان میں طالبانی حملہ

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبانیوں نے تین پولیس چوکیوں پر حملے کئے جن میں سے 20 انفورسمنٹ ایجنٹ سمیت کم از کم 35 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

تولو نیوز براڈ کاسٹر نے جمعرات کو صوبہ کے گورنر عطااللہ خوگیانی کے حوالہ سے بتایا کہ حسارک، خوگیانی اور شرزاد اضلاع میں ہوئے ان حملوں میں کم از کم 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ان پندرہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ گذشتہ دیر رات ننگرہار میں ہوئے ان حملوں میں آٹھ پولیس افسران مارے گئے ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے تین پولیس حکام کو قیدی بھی بنالیا ہے۔ حملوں کی وجہ سے سیکورٹی چوکیاں تباہ ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

صومالیہ: فوج نے سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا

خیال رہے کہ یہ حملے دوحہ کے دارالحکومت قطر میں سنیچر کو 'انٹرافغان امن مذاکرات' شروع ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلہ کے عرصہ سے زیرانتظار عمل کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے بعد یہ بات چیت ممکن ہوسکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.