ETV Bharat / international

Israel Air Strike: اسرائیل نے شام کے لتاکیہ بندرگاہ پر میزائل داغے - Port of Latakia

لتاکیہ امپورٹ کے لیے بہت اہم بندرگاہ ہے۔ اس سے قبل بھی شام نے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل (Syria fired Israeli missiles near the capital, Damascus) مار گرائے تھے۔

Syria says Israel planes fires missiles at port city
اسرائیل نے شام کے لتاکیہ بندرگاہ پر میزائل داغے
author img

By

Published : Dec 7, 2021, 11:56 AM IST

اسرائیلی لڑاکا طیاروں (Israeli fighter planes) نے منگل کی علی الصبح لتاکیہ کی بندرگاہ (Port of Latakia) پر میزائل داغے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے شامی فوج نے کہا کہ اس حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔

شام کے سرکاری میڈیا نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل بندرگاہ پر گرے جہاں کئی کنٹینرز رکھے گئے تھے۔ حملے کے باعث کئی کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بندرگاہ پر پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔اس علاقے میں جہاں کنٹینرز رکھے گئے تھے، ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے فائر فائٹرز کو اس طرف جانے کے لیے کہا گیا۔

اس بارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لتاکیہ امپورٹ کے لیے بہت اہم بندرگاہ ہے۔ اس سے قبل بھی شام نے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل مار گرائے تھے۔

دمشق کے اطراف کے علاقے ان میزائلوں کا نشانہ تھے۔ حالانکہ شام نے اس بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی اور نہ ہی اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

جنگ زدہ ملک میں اپنی فوجی کارروائیوں کے بارے میں بہت کم معلومات دینے والی اسرائیلی فوج نے کسی بھی فضائی حملے کی تردید کی ہے۔

فوج نے صرف اتنا کہا کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی فضائی حدود کی طرف زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل داغا گیا، جو بحیرہ روم کے اوپر گر کر تباہ ہو گیا۔

وسطی اسرائیل کے رہائشیوں کو زمین پر میزائلوں کے کئی ٹکڑے ملے ہیں۔

اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران شام میں ایران سے منسلک فوجی اڈوں کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں لیکن اس نے شاذ و نادر ہی ایسی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ، چھ جنگجو ہلاک: رپورٹ

اسرائیل اپنی شمالی سرحد سے دراندازی کا الزام ایران پر عائد کرتا ہے اور اسے ایک خطرہ کے طور پر دیکھتا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران لبنان میں قائم دہشت گرد گروپ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔ حزب اللہ شام کی سرکاری افواج کے ساتھ طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی سے لڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.