ETV Bharat / international

'فلسطین کے مسئلے کے حل تک غزہ پٹی میں جدوجہد جاری رہے گی'

author img

By

Published : May 19, 2021, 5:02 PM IST

فلسطین کے چیف جسٹس العباس کے مطابق برسوں سے جاری فلسطینی اسرائیل تنازع کے خاتمے کا واحد راستہ 'یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی' پر اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ ہے۔ یروشلم کو فلسطین کے دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار ملک کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا۔

Gaza Strip
Gaza Strip

فلسطینی رہنما محمود عباس کے مذہبی اور اسلامی امور کے مشیر محمود العباس نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں موجودہ مسلح تصادم کسی نقطے پر رک جائے گا، لیکن جب تک فلسطین کا مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو گا اس وقت تک گاہے بگاہے یہ جھڑپ جاری رہے گی۔

صدارتی مشیر نے کہا کہ "غزہ پٹی میں جارحیت کا موجودہ دور جلد یا بدیر ختم ہوجائے گا لیکن اگر اصل مسئلہ قبضہ حل نہیں ہوا تو قریب یا دور مستقبل میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: غزہ پٹی سے اسرائیل میں نئے راکٹ فائر کیے گئے

طویل عرصے سے جاری اسرائیلی فلسطین تنازع کا موجودہ آغاز گذشتہ ہفتے اسرائیلی سرحد اور غزہ پٹی سے شروع ہوا تھا۔ جاری تشدد کے نتیجے میں دنیا بھر میں اسرائیل اور فلسطین دونوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی کا تنازع کیا ہے اور حماس کتنا طاقتور ہے؟

ان تنازعات کی وجہ سے اب تک 61 بچوں سمیت 200 بچوں سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں 10 افراد ہلاک اور 50 دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.