افغانستان کے ہندو کش علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جس کی ریختر اسکیل پر 5.9 ناپی گئی ہے۔حالاکہ جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
'یونائٹیڈ اسٹیٹس جیو لوجیکل سروے' کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے صبح 6.15 پر محسوس کئے گئے اور زلزلے کا مرکز فرکھر کے مشرق میں 17 کیلو میٹر دور افغانستان میں تھا ۔حالاکہ جان مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔
تائیوان کے يي یان کاؤنٹی میں بھی آج صبح زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔
موسمیات ایجنسی کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 تھی۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے 30 کلومیٹر، 24.52 ڈگری مشرقی طول البلد اور 121.96 میٹر شمالی عرض البلد کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔
زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 28 منٹ پر آئے اور تقریبا 10 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔
زلزلہ سے اگرچہ جان مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔