ETV Bharat / international

صومالیائی فوج نے الشباب کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا - terrorists -al-shabab

صومالیائی فوج نے ملک کے دیہی شابے علاقے میں الشباب دہشت گردوں کے خلاف ایک مہم میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

صومالیائی فوج نے الشباب کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 8:37 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:36 AM IST

ڈپٹی فوجی کمانڈر حسن عدن ہاشی نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوج نے بدھ کو دیہی شابیلے میں السالنی اور دنانے گاؤں کے درمیان دہشت گرد تنظیم کےٹھکانوں کو نشانہ بنا کر یہ مہم چلائی۔

مہم کے دوران 30 دہشت گرد مارے گئے اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔فوج نے تین جنگی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا اور کچھ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ شہر میں کچھ گھنٹوں تک گولہ باری جاری رہی۔

واضح رہے کہ چار دن پہلے بھی سلامتی فورسوں نے اسی علاقے میں الشباب کے 13 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
صومالیہ کا جنوبی علاقہ اگست 2011 سے سلامتی فورسوں اور الشباب کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

اگست 2011 میں الشباب کو افریقی یونین کے سلامتی فورسوں اور صومالیائی فوج نے موغادیشو سے کھدیڑ دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.