بنگلہ دیش کے ضلع باگھیرہاٹ میں ڈھاکہ-کھلنا شاہراہ پر جمعہ کی صبح بیٹری سے چلنے والے آٹو رکشا کے پک-اپ ٹرک کی زد میں آنے سے 6 مسافروں کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 8 بجکر 8 منٹ پر رنکھولا علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین لکھ پور پان بازار سے پان فروخت کرنے کے بعد آٹو رکشا سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
پولس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور چھ لاشیں برآمد کیں۔ جب کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت اپل راہا (38) اور نیان دتہ (28) کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع باگھیرہاٹ میں فقیر ہاٹ ڈویژن کے نالندہ گاؤں کے باشندے ہیں۔ پولس دیگر چار افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت۔ بنگلہ دیش نے کیے پانچ معاہدوں پر دستخط
زخمی شخص کو فقیرہاٹ کے ہیلتھ کمپلیکس لے جایا گیا جہاں سے اسے کھلنا میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔