سعودی پریس ایجنسی نے ایک سرکاری حکم کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ حکم نامہ میں خردہ دکانوں، شاپنگ سنٹرز، کو پھر سے کھولنے اور تعمیراتی کاموں کو پھرسے شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس حکم نامہ میں حالانکہ سماجی دوری اور دیگر احتیاطی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے لیکن یہ فیصلہ متعلقہ افسران پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ اگر ریستوراں، سنیما بیوٹی سیلون اور دیگر مقامات پر احتیاط برتنے پر عمل نہیں ہوتا ہے تو انھیں بند کیا جائے یا نہیں۔
اس ہفتہ کے آغاز میں سعودی اہلکاروں نے مکہ میں مسجد حرام اور مدینہ میں مسجد نبوی کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں مقدس مقامات پر رمضان کے دوران بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے آتے ہیں۔
سعودی عرب میں سنیچر تک کووڈ 19 کے انفکشن کے کل 16300 اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 136 تھی۔