ETV Bharat / international

مصر: ہیلی کاپٹر حادثے میں سات فوجی ہلاک - ایک امن فوجی کو بحفاظت بچالیا

حادثہ مصر کے علاقے شرم الشیخ میں ہیلی کاپٹر کی باقاعدگی کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

مصر: ہیلی کاپٹر حادثے میں سات فوجی ہلاک
مصر: ہیلی کاپٹر حادثے میں سات فوجی ہلاک
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:14 AM IST

مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، جس میں امریکہ، فرانس اور جمہوریہ چیک کے سات امن فوجی ہلاک ہوگئے۔ ملٹی نیشنل فورس اینڈ آبزرور (ایم ایف او) نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

ایم ایف او نے ایک بیان میں کہا کہ ’’باقاعدگی کی ٹریننگ کے دوران 12 نومبر کو ہوئے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہمارے سات امن فوجیوں کی موت سے ہم کافی غمزدہ ہیں‘‘۔ ان فوجیوں کا تعلق تین ممالک سے تھا۔ ہلاک ہونے والے امن فوجیوں میں سے پانچ کا تعلق امریکہ سے تھا، ایک فرانس سے اور ایک جمہوریہ چیک سے تھا‘‘۔

اس حادثے میں ایک امن فوجی کو بحفاظت بچالیا گیا۔ یہ حادثہ مصر کے علاقے شرم الشیخ میں ہیلی کاپٹر کی باقاعدگی کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

بیان کے مطابق اس حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتایا جارہا ہے جس کی جانچ کی جائے گی۔ مصری اور اسرائیلی عہدے دار امداد اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ مصر اور اسرائیل کے مابین 1978 میں ہونے والے امن معاہدے کی نگرانی کے لئے 13 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ امن فوجی مصر میں تعینات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.