سعودی عرب دس دسمبر کو دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی میزبانی کرے گا۔
مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک (Cooperation Council for the Arab States of the Gulf) عرب ممالک کا سیاسی و اقتصادی اتحاد ہے جو عراق کے علاوہ خلیج فارس کی تمام عرب ریاستوں پر مشتمل ہے۔ اس کے رکن ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔
جی سی سی کے جنرل سکریٹری عبد اللطیف الزیانی نے اعلان کیا کہ خلیجی ممالک کے رہنما ریاض میں 40 ویں اجلاس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل السعود کریں گے۔
سربراہی اجلاس سے قبل وزارتی تیاری کی میٹنگ 9 دسمبر کو ریاض میں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے رہنما سیاست، دفاع، سلامتی میں تعاون اور انضمام کو مضبوط کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کا جائزہ لینے جیسے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔