ETV Bharat / international

سعودی ۔ قطر زمینی سفر کے لیے سرحدیں کھول دی گئیں - Emir of Qatar Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani

قطری ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع ابو سمرہ اور سلوہ سرحد پر ٹریفک اور مسافروں کی آمد و رفت صبح سویرے ہی شروع ہوگئی ہے۔

Saudi Qatar borders open for ground travel
@KSAmofaEN
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:11 AM IST

Updated : Jan 11, 2021, 3:27 PM IST

قطر اور سعودی عرب نے ساڑھے تین برس سے جاری تنازع کے خاتمے کے تاریخی معاہدے کے بعد زمینی رابطہ بحال کرتے ہوئے سرحدیں کھول دی ہیں۔

ویڈیو

قطری ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع ابو سمرہ سرحد پر ٹریفک اور مسافروں کی آمد و رفت صبح سویرے ہی شروع ہوگئی۔

سرحد کھولنے کی خبر کے بعد صرف چند کاروں کی قطار نظر آئی اور سعودی عرب جانے کے لیے چیک پوسٹ پر کھڑی ہوگئیں۔

  • دونوں طرف آمد و رفت:

دوسری جانب سعودی عرب سے بھی بہت کم آمد ہوئی جس کی ایک وجہ کورونا وائرس کے باعث اپنائے گئے سخت اقدامات بھی ہیں۔

سعودی عرب جانے کے لیے سرحد میں چیک پوسٹ پر پہنچنے والے قطر کے شہری جبیر المری کا کہنا ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ سرحد دوبارہ کھل گئی ہے، قطریوں کے رشتہ دار سعودی عرب میں موجود ہیں'۔

  • مسافروں کا ردعمل:

قطر کے ایک اور شہری حماد المری کا کہنا تھا کہ وہ خلیج کی مشہور شکار گاہ میں شکار کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں اور ہفتہ وار چھٹیاں وہاں گزاریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں جا کر شکار بھی کروں گا اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ‘ہم سعودی عرب میں اپنے خاندانوں سے ملیں گے اور اس اقدام سے ہر ایک خوش ہے کہ ہم مکہ اور مدینہ جاسکتے ہیں’۔

  • سعودی عرب۔ قطر تعلقات میں نئے دور کا آغاز:

یاد رہے کہ سعودی عرب نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر بند کرتے ہوئے دیگر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

Saudi Qatar borders open for ground travel
@KSAmofaEN

سعودی عرب نے عسکریت پسندی کی معاونت اور ایران کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ اقدام کیا تھا جبکہ قطر مسلسل ان الزامات کو مسترد کرتا رہا۔

قطر کے خلاف اقدامات میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر بھی شامل ہوگئے تھے اور تمام ممالک نے تجارت اور سفر سمیت تمام رابطوں کو منقطع کردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر العلا میں خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) کے اجلاس میں قطر کے امیر نے بھی شرکت کی تھی جہاں تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے تھے۔

جی سی سی کے اجلاس سے ایک روز قبل کویت کے وزیرخارجہ احمد نصیر الصباح نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا تھا کہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس کے تحت سعودی عرب اور قطر فضائی، زمینی اور بحری راستے بحال کریں گے۔

  • سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق:

خیال رہے کہ چھ جنوری 2021 کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب کے شہر العلا میں 6 رکنی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں ’یکجہتی و استحکام‘ کے نام سے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: قطر - سعودی کے مابین پیر سے پروازیں بحال ہوں گی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جی سی سی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ ‘آج ہمیں اپنے خطے میں اتحاد کو فروغ دینے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے’۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.