سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی کا استقبال کیا۔
شہزادہ خالد نے کہا کہ انہوں نے یمن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
وزیر موصوف نے یمن کے استحکام کے لئے سعودی عرب کی قیادت کے عزم کی بھی تصدیق کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر نے صدر سے کہا کہ 'سعودی قیادت یمنی عوام کے لئے سلامتی اور ترقی کی خواہاں ہے'۔
انہوں نے صدر کو یقین دلایا کہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد سے یمنی عوام کے مفاد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
اسی ضمن میں یمن میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے آپسی تعلقات پر زور دیا گیا۔