ETV Bharat / international

سعودی عرب میں غیر شادی شدہ افراد کے لیے شادی گرانٹس - $1 million as marriage grants

اس رقم سے مملکت میں 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے اس کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Saudi crown prince allocates $1 million as marriage grants

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 7:44 PM IST

سعودی ولی عہد نے شادی گرانٹس کے لیے 10 لاکھ ڈالرز مختص کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میرج گرانٹس کے لیے تقریباً 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اس رقم سے مملکت میں 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی، ولی عہد محمد بن سلمان نے اس کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ رقم ولی عہد کے یتیموں اور مختلف طرح سے معذوری کے شکار افراد کی مدد کے جذبے کے تحت جاری کی جا رہی ہے، خیال رہے کہ یہ افراد ’سند محمد بن سلمان پروگرام‘ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'عرب میں اب مسلمان مختلف مقامات مقدسہ کی زیارت کر سکیں گے'

2019 میں بھی ولی عہد نے 26 ہزار سے زائد افراد کو اسی منصوبے کے تحت 52 کروڑ ڈالرز مہیا کیے تھے، اور انھیں معاشی آگاہی سے متعلق تربیت بھی دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.