ETV Bharat / international

سعودی عرب: پلاسٹک سے تیار کردہ نیا پانچ ریال جاری

سعودی حکام نے جعل سازی کے خاتمے کے لیے پلاسٹک سے بنے پانچ ریال کی کرنسی کا اجرا کیا ہے۔ جو آج سے قابل عمل ہوچکی ہے۔

saudi arabia's monetary authority issues new five riyal polymer plastic banknote
سعودی عرب: پلاسٹک سے بنا نیا پانچ ریال جاری
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 1:56 PM IST

سعودی عرب کے مانیٹری اتھارٹی (ایس اے ایم اے) نے نیا پانچ ریال پولیمر کا پلاسٹک نوٹ جاری کیا ہے۔

ایس اے ایم اے نے کہا کہ یہ نئی قومی کرنسی کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ویڈیو

سعودی عرب کے سرکاری حکام کے مطابق یہ پلاسٹک کرنسی سیکیورٹی ٹکنالوجیز می مدد دے گی اور اس میں ایسا مواد شامل ہیں جو اسے محفوظ اور زیادہ ماحول دوست بنائے گا۔

سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی نے ٹوئٹ کر بتایا ہے کہ 'قومی کرنسی کی ترقی میں ایک نیا قدم اٹھانے کی کوشش میں ساما نے پولیمر سے بنا نیا پانچ ریال نوٹ جاری کیا'۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 'نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جس کی لاگت پیپر نوٹوں سے خاطر خواہ کم ہے اور یہ طویل عرصے تک قابل استعمال رہے گا'۔

saudi arabia's monetary authority issues new five riyal polymer plastic banknote
بہ شکریہ ٹوئٹر

ایس اے ایم اے کے مطابق پولیمر سے بنے نوٹوں میں سیکیورٹی خصوصیات بھی موجود ہیں، جس کے باعث نئے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی جبکہ اس ریال پر ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں۔

ساما نے کہا ہے کہ 'پانچ ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا پیر سے ہو چکا ہے جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.