مقامی میڈیا نے یہ اطلاع ہفتہ کو دی ۔حوثی باغیوں کے ایک ترجمان نے المسيرہ نیوز چینل سے کہا کہ دشمنوں کے لڑاکا طیاروں نے یمن سے صوبہ سعدہ اور مارب سمیت مختلف علاقوں میں 35 فضائی حملے کئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اتحادی افواج نے عالمی وبا کور وائرس (كووڈ -19) کے بڑھتے ہوئے قہر کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اور اقوام متحدہ کے عالمی جنگ بندی کے اعلان کے پیش نظر آٹھ اپریل کو 14 دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔ حوثی باغیوں اور اتحادی افواج تب سے ایک دوسرے پر دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
اتحادی افواج نے كووڈ -19 کے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کی مدت میں گزشتہ جمعہ کو ایک ماہ کی توسیع کی تھی ۔ واضح ر ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2015 سے لڑائی جا ری ہے ۔ دونوں کے درمیان اگرچہ 2018 میں معاہدہ ہوا تھا، لیکن تھوڑے ہی دنوں بعد یہ معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔