ETV Bharat / international

سیاحوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت - قرنطینہ کی ضرورت نہیں

کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Saudi Arabia to reopen to vaccinated tourists

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 7:36 PM IST

عمرہ زائرین کے لئے اپنے دروازے کھولنے کے بعد عالمی وبا کورونا پر سختی برتے ہوئے سعودی عرب نے ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ کہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم سیاحوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی مصدقہ منفی رپورٹ دکھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ سیاحوں کو اپنی ویکسی نیشن کے حوالے سے نئے الیکٹرانک پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگا جس کے ذریعے ان کا ڈیٹا ایک ایپلی کیشن میں محفوظ کیا جائے گا جو انہیں عوامی مقامات پر داخلے کے وقت دکھانا ہوگا۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر سعودی عرب میں سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ملک میں رک جانے والی مہمانوں کی آمد دوبارہ شروع ہونے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے حج عمرہ امور کے حکام نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.