ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ہوائی اڈوں سے پابندی ہٹی

مسافر کو ایک خصوصی درخواست میں اپنے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دینی ہوں گی اور اس کی تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔

Saudi Arabia lifts ban on airports
Saudi Arabia lifts ban on airports
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 3:09 PM IST

سعودی عرب کے ہوائی اڈے کورونا انفیکشن سے متعلقہ پابندیوں کے بغیر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔

سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے یہ معلومات دی ہیں۔ چونکہ یہاں انفیکشن کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اس لئے حکومت کامنصوبہ آہستہ آہستہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا ہے اور اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جی اے سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ "سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اصول ملکی اور بین الاقوامی دونوں پروازوں پر نافذ ہوتا ہے۔ تاہم اس دوران آپ کو ایک خصوصی درخواست میں اپنے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دینی ہوں گی اور اس کی تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔

وبا کا آغاز ہونے کے بعد سے سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 547000 سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اور 8763 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے تقریباً دو ماہ سے انفیکشن کے یومیہ معاملات 50 سے زیادہ ریکارڈ نہیں کیے جا رہے ہیں۔

ملک میں اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.