سعودی عرب نے کووڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ملک میں ویکسین کی پہلی کھیپ پہچنے پر ویکسین لینے کے لیے ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے اندراج کرایا ہے۔
سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حکومت "ویکسین کے تحفظ کے بارے میں پر اعتماد ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 34 لاکھ افراد کی آبادی والی سب سے بڑے خلیجی عرب ملک کے تمام شہریوں کو بلا معاوضہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔
الربیعہ نے اس مہم کے آغاز کو 'وبائی امراض سے نجات کی شروعات' کے طور پر تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ملک کے تمام خطوں میں تقسیم مراکز کو فائزر اور اس کے جرمن شراکت دار بائیو ٹیک کی ویکسین کی مقدار موصول ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ 65 برس سے زیادہ عمر کے ہیلتھ ورکرز، شہریوں اور رہائشیوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور پہلے مرحلے میں موٹے افراد کو ترجیح دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ محمد بن زید اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقات
حکومت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کتنی دوائیاں موصول ہوئی ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس کے آخر تک کم از کم 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کا منصوبہ ہے۔
اگرچہ حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے، اس کے باوجود سعودی عرب میں 6 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔