ETV Bharat / international

اضاحی پروگرام کے تحت سعودی عرب سے قربانی کا گوشت 27 ممالک میں تقسیم ہوتا ہے - اردو نیوز عالمی

سعودی عرب میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔ اضاحی پروگرام ہر سال کی طرح امسال بھی جاری ہے جس میں قربانی کا گوشت مملکت کے دور دراز علاقوں سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھیجا جارہا ہے۔

saudi arabia distribute qurbani meat in 27 countries
اضاحی پروگرام کے تحت سعودی عرب سے قربانی کا گوشت 27 ممالک میں تقسیم ہوتا ہے
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:29 PM IST

عرب میڈیا کے مطابق یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا، جسے اب تقریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے، جس کا مقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

اضاحی پروگرام میں کئی ادارے ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دس سرکاری ادارے بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار مسجد الحرام کے اندر خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات

مملک کے تمام حصوں کے علاوہ 27 ممالک میں بھی قربانی کا گوشت بھیجا جاتا ہے اور قربانی اسکیم کے لیے آن لائن کوپن کی سہولت بھی میسر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.