ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ترک اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان

سعودی عرب کی حکومت نے اپنے تمام شہریوں کو ہدایت جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ترک اشیا کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

saudi arabia directs boycott of turkish goods
سعودی عرب: ترک اشیا کے بائیکاٹ کی ہدایت
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 10:00 AM IST

Updated : Oct 5, 2020, 10:11 AM IST

سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں کو ترک اشیا کے بائیکاٹ کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ 'کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں'۔

جس کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس طرح کی ہدایت جاری کی ہے۔

saudi arabia directs boycott of turkish goods
بہ شکریہ ٹوئٹر

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے آج درآمد، سرمایہ کاری اور سیاحت سمیت ہر ترک اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'یہ ہر ایک سعودی شہری کی ذمہ داری ہے'۔

سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر ترک چیز کا بائیکاٹ کرے'۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 10:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.