ETV Bharat / international

Saudi Arabia bans Tablighi Jamaat: سعودی عرب میں تبلیغی جماعت اور دعویٰ گروپ پر پابندی

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا کے ذریعہ تبلیغی جماعت کو معاشرے کے لیے خطرہ اور دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی Saudi Arabia bans Tablighi Jamaat لگا دی ہے۔ مساجد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ کے دوران لوگوں کو تبلیغی جماعت Tablighi Jamaat اور دعویٰ گروپ Dawa group کے خلاف خبردار کریں۔

Saudi Arabia bans Tablighi Jamaat and Dawa group
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت اور دعویٰ گروپ پر پابندی
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 9:35 PM IST

سعودی عرب نے تبلیغی جماعت کو معاشرے کے لیے خطرہ اور دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک دروازہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی Saudi Arabia bans Tablighi Jamaat لگا دی ہے۔

ملک کے اسلامی امور کے وزیر نے گذشتہ ہفتے چھ دسمبر کو سوشل میڈیا پر ایک اعلان کیا تھا جس میں مساجد کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اگلے جمعہ کے خطبہ کے دوران لوگوں کو ان کے ساتھ ملنے سے خبردار کریں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ٹویٹ کیا تھا کہ وزیر برائے اسلامی امور، ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مساجد کے مبلغین اور نماز جمعہ کا عارضی اہتمام کرنے والی مساجد کو ہدایت کی کہ وہ اگلے جمعہ کے خطبہ کو تبلیغی اور دعوتی گروپ کے خلاف لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے مختص کریں۔ جسے الاحباب کہا جاتا ہے۔

سعودی حکومت نے مساجد سے بھی کہا کہ وہ لوگوں کو تبلیغی جماعت Tablighi Jamaat سے معاشرے کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

Ban on Tablighi Jamaat in Saudi Arabia: تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند نے سعودی اعلان کی مذمت کی

ممبئی: سعودی حکومت کے خلاف رضا اکیڈمی کا شدید احتجاج

وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس میں اس گروپ کی گمراہی، انحراف اور خطرے سے بھی خبردار کریں اور نوٹ کریں کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، چاہے وہ کسی اور طرح کا دعویٰ کریں۔

اس کے علاوہ، اس میں ان کی سب سے نمایاں غلطیوں کا ذکر کرنا چاہیے کہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور یہ بیان جاری کرنا چاہیے کہ متعصب گروہوں، بشمول تبلیغی اور دعوتی گروپ Dawa group کے ساتھ الحاق سعودی مملکت میں ممنوع ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تبلیغی جماعت 1926 کے آس پاس بھارت میں وجود میں آئی۔ یہ ایک بین الاقوامی سنی اسلامی مشنری تحریک ہے جو مسلمانوں کو نصیحت کرنے اور ساتھی ارکان کو سنی اسلام کی خالص شکل کی پیروی کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ وہ اجتماعی طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ صرف مذہب پر توجہ دیتے ہیں اور سیاسی سرگرمیوں اور مباحثوں سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.