ETV Bharat / international

Humanitarian Aid to Afghanistan: سعودی عرب اور ترکمانستان نے افغانستان کو انسانی امداد بھیجی - افغانستان کو انسانی امداد

سعودی عرب نے افغانستان کے امداد Humanitarian Aid to Afghanistan کے لیے آج دو ہوائی جہاز رياض سے کابل کے ليے روانہ کیے ہیں جبکہ گزشتہ روز ترکمانستان سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی انسانی امداد پہنچی ہے۔

Saudi Arabia and Turkmenistan send humanitarian aid to Afghanistan
سعودی عرب اور ترکمانستان نے افغانستان کو انسانی امداد بھیجی
author img

By

Published : Dec 16, 2021, 9:51 PM IST

سعودی عرب نے افغانستان کے ليے امداد سامان سے لدے Humanitarian Aid to Afghanistan دو ہوائی جہاز آج رياض سے کابل کے ليے روانہ ہوئے۔ جس میں مجموعی طور پر 65 ٹن امدادی سامان روانہ کيا گيا ہے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے بعد رياض حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ امدادی سامان افغانستان بھيجا Humanitarian Aid to Afghanistan گيا ہے۔

ریاض حکام کے مطابق مجموعی طور پر چھ پروازوں میں تقریبا دو سو ٹن امدادی سامان بھيجا جائے گا اور پاکستان کے راستے دو سو ٹرکوں پر بھی سامان فراہم کيا جانا ہے۔

وہیں گزشتہ روز ترکمانستان سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی انسانی امداد Humanitarian Aid پہنچی ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق انسانی امداد میں ایندھن، خوراک اور کپڑے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں انسانی زندگی کے ممکنہ بحران پر تشویش، امداد کی سخت ضرورت

افغانستان: تقریبا 10 لاکھ بچےغذائی قلت کی وجہ سے مرنے کے دہانے پر

طلوع نیوز نے ٹویٹ کیا، "ترکمانستان سے 1 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد صوبہ ہرات پہنچ گئی ہے، امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان، احمد اللہ واثق نے کہا۔ امداد میں ایندھن، خوراک اور کپڑے شامل ہیں۔

اگست میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں انسانی بحران مزید خراب ہو گیا ہے۔ملک ميں عوام کو کھانے پينے کی اشياء کی شديد قلت کا سامنا ہے اور اسی سبب امدادی سرگرمياں بڑھتی جا رہی ہيں۔

افغانستان اس وقت گہرے معاشی، انسانی اور سلامتی کے بحران سے دوچار ہے۔ بین الاقوامی برادری، حکومتوں سے لے کر غیر سرکاری تنظیموں تک، افغان عوام کو مختلف امداد فراہم کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.