ETV Bharat / international

روسی صدر پوتین کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات - روسی صدر ولادی میر پوتین

روسی صدر ولادی میر پوتین نے الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے بات چیت کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر پوتین کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 5:01 PM IST

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔ صدر پوتین نے کہا کہ روس اور سعودی عرب خطے اور دنیا میں تنازعات کے حل کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

روسی صدر پوتین سعودی عرب کے دورے پر
روسی صدر پوتین سعودی عرب کے دورے پر

دونوں لیڈروں نے یمن کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سعودی ولی عہد نے روس کی جانب سے یمن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور وہاں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے حمایت کو سراہا۔

پوتین کی شاہ سلمان سے ملاقات

دریں اثناء سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی بیس یاد داشتوں پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔ ان پر الریاض میں منعقدہ سعودی، روسی فورم کے دوران میں دونوں ملکوں کے حکام نے دستخط کیے ہیں۔ تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

روسی صدر پوتین سعودی عرب کے دورے پر
روسی صدر پوتین سعودی عرب کے دورے پر

سعودی اور روسی حکام کے مطابق ان سمجھوتوں کے تحت دونوں ممالک توانائی، خلائی سائنس، مصنوعی ذہانت اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

صدر پوتین کے اس دورے کے موقع پر سعودی عرب اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.