اناطول نیوز ایجنسی نے صوبائی گورنر کے حوالے سے بتایا کہ ترکی کے انکومو علاقے میں روسی پرچم بردار کارگو جہاز ڈوب گیا۔ جہاز کے عملہ کے 15 اراکین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ یہ اراکین تین چھوٹی لائف بوٹ پر سوار ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سخت موسم کے سبب ریسکیو آپریشن میں دقتیں آرہی ہيں۔
دریں اثناء، گورنر سینان گنیر نے بتایا کہ عملہ کے تین اراکین کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہيں۔
مزید پڑھیں:
کابل: مسلح افراد کے حملہ میں دو خواتین جج ہلاک
انقرہ میں روسی سفارتخانہ کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی حکام کی طرف سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہيں ملی ہے۔