روس نے کہاہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی مساعی کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کرلینے کا اعلان کیا تھا۔
نیتن یاہو نے ٹیلیویژن خطاب میں کہا ، "ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔"