روس کے جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے مطابق روس اور مصر کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشق شروع ہو گئی ہے۔ یہ مشق سات نومبر تک ہوگی۔ اس میں 100 سے زائد روسی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
روس اور مصر نے اپنے فوجیوں کے درمیان تجربات کے تبادلے، فضائی علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور فضائی دفاع کے لئے اس فوجی مشق کا اہتمام کیا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے فوجیوں کے مختلف حالات میں دشمنوں کے حملوں کا جواب دینے کی مہارت میں اضافہ ہو گا۔
روسی فوج اس مشق میں طیاروں کو روکنے ولے ہتھیاروں کی نمائش کرے گی۔