تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز نام لیے بغیر ملک میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔
روحانی نے کہا ’’ عوام کے منتخب امیدواروں کو مبارکباد۔ تاہم ابھی اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس لئے ضابطے کے پیشِ نظر سرکاری طور پر مبارکباد تھوڑی دیر میں پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ ملے ہیں۔ میں یہ امید کرتا ہوں کہ 45 دنوں میں صدارتی انتخابات کے فاتح چارج سنبھال لیں گے‘‘