ETV Bharat / international

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ

author img

By

Published : Jan 15, 2020, 12:04 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب منگل کو امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر راکٹ حملے کئے گئے۔

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ

عراق کی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ افسر مذکور نے بتایا کہ شمالی بغداد سے تقریبا 20 کلومیٹر دور التاجی فوجی اڈے پر دو راکٹ داغے گئے۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوجی تعینات ہیں۔

اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے۔

مزید پڑھیں:فرانس کا مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں اتوار کو فوج کے بلد فضائی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے راکٹ حملے میں کم از کم چار عراقی فضائی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل امریکی فوج کی طرف سے اس فوجی اڈے کو استعمال کیا جاتا تھا۔ ایران حمایت یافتہ عراقی شیعہ جنگجوؤں کی تنظیم الصائب الحق کے لیڈر قیس الخجالی نے کہا تھا کہ اب عراق کو امریکی فضائی حملے کا جواب دینا چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.