ETV Bharat / international

عراقی رہنما مقتدی الصدر کے گھر پر راکٹ حملہ

عراق کے شہر نجف اشرف میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے مکان پر ایک ڈرون سے راکٹ حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Rocket attack on Iraqi leader Muqtadi Sadr's house
عراقی رہنما مقتدی الصدر کے گھر پر راکٹ حملہ
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 12:47 PM IST

بغداد میں جاری مظاہرے کے ایک دن بعد نجف اشرف میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے مکان پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا ہے۔

حملے کے وقت مقتدی الصدر مکان میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ ایران کے دورے پر ہیں۔

مقتدیٰ الصدر عراقی عوام میں ایک مقبول رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بغداد سمیت عراق کے دوسرے شہروں میں ان کا کافی وسیع حلقہ ہے۔

گزشتہ عام انتخابات میں ان کی قیادت میں اتحاد سائرون نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں۔ انھوں نے حالیہ مظاہروں کی حمایت بھی کی ہے۔

غور طلب ہے کہ راکٹ حملے سے قبل جمعہ کی شب حملہ آوروں نے بغداد کے دریائے دجلہ پر السنک پل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں تقریبا 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقتدیٰ الصدر کی پارٹی جے ترجمان جعفر الموسوی نے کہا ہے کہ 'اس حملے کا مقصد مظاہرین اور سیاسی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ حکمراں جماعت اشرافیہ کے نامزد وزارت عظمی کے امیدوار کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ایک ہتھیار ہے'۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.