ETV Bharat / international

ریاض میں دو روزہ عالمی ہیلتھ کیئر فورم کا آغاز - Riyadhs global healthcare forum

عالمی ہیلتھ کیئر فورم کے زیر اہتمام 'پائیدار پیداوار اور مابعد کورونا نظام صحت کی بہتری' کے عنوان پر گفتگو کی گئی۔

ریاض میں دو روزہ عالمی ہیلتھ کیئر فورم کا آغاز
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 3:04 PM IST

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو روزہ عالمی ہیلتھ کیئر فورم کا آغاز ہوا۔جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور صحت کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مقابلہ اور شعبہ صحت کی بہتری کے ضمن میں ریاض میں دو روزہ عالمی ہیلتھ کیئر فورم کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس عالمی ہیلتھ کیئر فورم کے زیر اہتمام 'پائیدار پیداوار اور مابعد کورونا نظام صحت کی بہتری' کے عنوان پر گفتگو کی گئی۔

اس فورم کا اہتمام سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)، جی 20 سعودی سیکریٹریٹ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)، صحت کے شعبے میں پائیدار حصولی کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیر رسمی انٹراینسی ٹاسک ٹیم کے سیکریٹریٹ اور ایس پی ڈی ایس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

فورم کے پہلے دن کلیدی خطوط پیش کیے گئے۔ جس میں ایس ایف ڈی اے کے صدر ہشام الجادھی، سعودی کسٹمز کے گورنر احمد الحکبانی، سعودی عرب میں سویڈن کے سفیر نیکلس ٹروو اور یو این ڈی پی کے رہائشی نمائندہ برائے سعودی عرب ایڈم چارلس بولوکوس نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کے درجنوں اسکالرز اور ماہرین 13 ڈسکشن پینلز اور سیشنوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

شرکاء عالمی صحت کے شعبے میں پائیدار پیداوار، ذمہ دار کاروباری طرز عمل، طبی اور حفاظتی آلات، فوڈ سیفٹی اور رسک کی تشخیص، فراہمی کی زنجیروں اور مستقبل میں صحت کے بحرانوں کے لئے دنیا کس طرح تیاری کر رہی ہے؟ کے بارے میں تجربات اور خیالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.