ETV Bharat / international

خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 7:03 PM IST

Updated : Apr 13, 2021, 6:08 AM IST

مصر کے دارالفتاء نے کہا کہ "رمضان المبارک کا پہلا دن 13 اپریل ہوگا۔"

Gulf countries
Gulf countries

مصر اور لبنان میں منگل یعنی 13 اپریل 2021 سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا۔ دونوں ممالک کے مذہبی ادارے نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں مذہبی فتوے جاری کرنے والے ادارے، مصر کے دارالفتاء نے کہا کہ "رمضان المبارک کا پہلا دن 13 اپریل ہوگا۔"

لبنان میں سنی مسلمان کے سرکردہ عالم مفتی شیخ عبدالطیف ڈیریان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منگل سے ماہ رمضان شروع ہوگا۔

سعودی عرب، جو اسلام کے دو سب سے اہم مقامات کے متولی ہیں، نے بتایا کہ چاند جسے دیکھ کر ماہ کے آغاز ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے، وہ اتوار کو دکھائی نہیں دیا۔ اس لئے جائزہ کمیٹی کا اجلاس پیر کی رات ایک بار پھر ہوگا۔

واضح ہو کہ اگر 29 کا چاند دکھائی نہیں دیتا تو 30 تاریخ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور چاند دکھائی نہ دینے پر 30 کی گنتی مکمل کی جاتی ہے اور دوسرے مہینے کے آغاز کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔

رمضان کا روزہ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ روزہ رکھنے والے مسلمان صبح سے شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں اور روایتی طور پر کنبہ اور دوستوں کے ساتھ شام کے وقت افطار کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

اس دوران مسلمان رات کے وقت تراویح کے لئے بڑی تعداد میں مساجد میں جمع ہوتے ہیں لیکن کووڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے بہت سے ممالک نے رات کے وقت کے کرفیو سمیت جماعت سے نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور گھر پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2021, 6:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.