قطر کی سرکاری فضائی کمپنی 'قطر ایئر ویز' نے کووڈ ۔19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑرہے ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو مفت ٹکٹ دینے کے اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن نے بتایا کہ اس آٖفر کے تحت منگل کے روز ’نرسنگ ڈے‘ کے موقع پر بھارتی وقت کے مطابق علی الصبح 2:31 بجے سے 19 مئی کی صبح 2:29 بجے تک ایک فارم بھرکر کوڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس کوڈ کی بنیاد پر مفت بکنگ 26 نومبر سے قبل کرائی جا سکتی ہے۔ سفر کرنے کی تاریخ 10 دسمبر یا اس سے قبل ہونی چاہئے۔
کوڈ حاصل کرنے کے لئے ایئرلائن کی ویب سائٹ پر ’تھینک ہیروز‘ کے نام سے الگ لنک دستیاب کرایا گیا ہے۔
یہ ایک لاکھ سیٹیں ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ ‘ کی بنیاد پر دستیاب ہونگی۔ کسی بھی ملک کے ہیلتھ ورکرز اس کے مستحق ہیں۔ ہر ملک کی آبادی کی بنیاد پر اس کا یومیہ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔