ETV Bharat / international

خلیفہ حفتر کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج - مصراتہ

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی طرف سے مصراتہ شہر میں دھاوے کے بعد، سینکڑوں لیبیائی شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔ خلیفہ حفتر کی جانب سے مسلسل دھاؤوں سے لیبیا ایک نئے بحران کی طرف جارہا ہے۔

خلیفہ حفتر کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 1:05 PM IST

اس موقع پر بعض مظاہرین پیلے رنگ کے جیکٹ پہن کر خلیفہ حفتر کی حمایت کرنے والے ممالک متحدہ عرب امارات، مصر اور روس کی بھی مخالفت کی۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کا لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ ہے۔ ان کے ماتحت لیبیائی قومی فوج نے تین اپریل کو دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے تحت فورسز پر دھاوا بولا تھا ۔

طرابلس کے نواح میں متحارب فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور خانہ جنگی کا شکار ملک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لڑائی کے سبب اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

خلیفہ حفتر نے ان کاروائیوں کو ایک ایسے وقت شروع کیا جب ایک کانفرنس کے ذریعے تمام متحارب گروپوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.