ETV Bharat / international

وزیراعظم مودی کی اسرائیلی ہم منصب نفتالی بینیٹ سے ملاقات - بھارت اور اسرائیل

بھارت اور اسرائیل نے حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات میں غیرمعمولی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان زراعت، پانی، دفاع اور سیکورٹی اور سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

PM Modi meets Israel's pm Naftali Bennett on sidelines of COP26
وزیراعظم مودی کی اسرائیلی ہم منصب نفتالی بینیٹ سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 8:21 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی ہم منصب نفتالی بینیٹ نے پیر کو COP26 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلی ذاتی ملاقات کی۔

نفتالی بینیٹ اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر COP26 سربراہی اجلاس کے مقام پر گفتگو میں مصروف دو رہنماؤں کا ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا۔ کلپ میں، وزیراعظم مودی نفتالی بینیٹ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان سے بات چیت میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

بینیٹ، جنہوں نے جون میں اسرائیلی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، نے ویڈیو کے عنوان سے لکھا "آخر کار آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔"

اگست میں نریندر مودی نے بینیٹ سے فون پر بات کرکے ان کو مبارک بادی پیش کی تھی۔

رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات میں غیر معمولی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان زراعت، پانی، دفاع اور سیکورٹی اور سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اسرائیل کے پہلے دورے کے دوران، پی ایم بینیٹ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب وزیر اعظم نریندر مودی اور جے شنکر کا اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان شراکت داری کے لیے ذاتی وابستگی کے لیے شکریہ ادا کیا تھا۔

بینیٹ نے جے شنکر کو اجلاس کے آغاز پر بتایا "میں اسرائیلیوں کی طرف سے بات کرتا ہوں۔ ہم ہندوستان سے محبت کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان کو ایک بہت بڑے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہم تمام شعبوں اور تمام جہتوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے منتظر ہیں۔ میں ایک بہت ہی نتیجہ خیز ملاقات کا منتظر ہوں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.