سینکڑوں فلسطینی کارکنان نے جمعہ کے روز یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کے ممکنہ طور پر نکالے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شیخ جرح محلے سے حالیہ ہفتوں میں فلسطینی مظاہرین اور پولیس کے مابین مظاہروں اور جھڑپوں کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔
یہاں سخت گیر اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ فلسطینی خاندانوں کو ان کے اپنے گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، جس کا ساتھ اسرائیل حکام اور پولیس دے رہی ہے۔
اسرائیل اسے تنازع والی جائیداد قرارد یتا رہا ہے جبکہ فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے نے اسرائیل کی امتیازی پالیسیوں کو اجاگر کیا ہے جس کا مقصد یہودی اکثریت کے تحفظ کے لئے فلسطینیوں کو یروشلم سے باہر نکالنا ہے۔