ETV Bharat / international

'فلسطینی مصالحت کے لیے دوبارہ کوششیں کر رہے ہیں' - Ismail Haniyeh

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے فلسطینی دھڑوں میں صلح اور مفاہمت کے لیے دوبارہ کوششیں شروع کی ہیں۔

Palestinians are trying again for reconciliation
'فلسطینی مصالحت کے لیے دوبارہ کوششیں کر رہے ہیں'
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:53 PM IST

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دوبارہ کوششیں کر رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے فلسطینی دھڑوں میں صلح اور مفاہمت کے لیے دوبارہ کوششیں شروع کی ہیں تاکہ قومی مصالحت کا تعطل کا شکار ہونے والا عمل دوبارہ آگے بڑھایا جاسکے۔

اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم میں اتحاد ہی قابض دشمن کے خلاف ہماری کوششوں کا مرکز اور محور ہے۔ فلسطینی قوم اپنی صفوں میں‌اتحاد اور یکجہتی پیدا کر کے قضیہ فلسطین کو ختم کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح سمیت دیگر فلسطینی دھڑوں کی قیادت کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے رابطے شروع کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کا قیام حماس کی اولین ترجیح ہے۔ ہم فلسطینی اداروں بہ شمول تنظیم آزادی فلسطین کی قومی سیاسی شراکت کے تحت تشکیل نو کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.