ETV Bharat / international

فلسطین میں 14 برس بعد قومی انتخابات کی توقع

فلسطینیوں کی خواہش ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے، اسی ضمن میں ان انتخابات کو دیکھا جارہا ہے۔

Palestine set to hold national elections after 14 years
فلسطین میں 14 برس بعد قومی انتخابات کی توقع
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 9:41 AM IST

فلسطین میں تقریبا ایک دہائی سے زائد عرضہ کے بعد رواں برس پہلے قومی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں پارلیمانی، صدارتی اور قومی کونسل کے انتخابات شامل ہیں۔

اطلاع کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس کے دستخط شدہ ایک فرمان کے تحت پارلیمانی انتخابات 22 مئی کو، صدارتی انتخابات 31 جولائی کو اور فلسطینی نیشنل کونسل کے انتخابات 31 اگست 2021 کو ہوں گے۔

اس فرمان میں کہا گیا ہے کہ 'صدر نے انتخابی کمیٹی اور ملک کے تمام انتخابات سے متعلق عہدے داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وطن کے تمام شہروں میں جمہوری انتخابی عمل کا آغاز کریں'۔

واضح رہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین امن مذاکرات کا آخری دور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں اسرائیلی توسیع کے درمیان 2014 میں ٹوٹ گیا تھا۔

  • فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ:

اسرائیل نے سن 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد سے بین الاقوامی تنقید کے باوجود انہیں کنٹرول یا ناکہ بندی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سرگرمیاں قابل مذمت'

فلسطینیوں کا خواہش ہے کہ مشرقی یروشلم کے ساتھ اس سرزمین پر ایک آزاد ریاست کا دارالحکومت قائم ہو۔ اسی ضمن میں ان انتخابات کو دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.