اوپیک کا کہنا ہے کہ رواں برس کے شروعات سے قبل ہی تیل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
تیل کی درآمد کرنے والا ملک سعودی عرب تیل کی قیمت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے حمایتیوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کرے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے بعد سے ہی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ تبھی سے تیل کی قیمت کے تعلق سے سعودی عرب، روس اور اوپیک گروپ میں تنازع چل رہا ہے۔
اطلاع ہے کہ تیل کی قیمت میں 10 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
ریاض نے جلد ہی اوپیک گروپ کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ اس تعلق سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان بات ہوئی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دوسرے کون سے ممالک پیر کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی بحران کی زد میں ہے۔ اسی کے پیش نظر یہ اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دس لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 188 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔