قابل ذکر ہے کہ مکہ مکرمہ کی پہلی تصویر 1888 میں لی گئی تھی، جبکہ تصویر کی نیلامی لندن کے ساتھبیز نیلام گھر میں کی گئی۔
مکہ مکرمہ کی تصویر ڈچ زبان کے معروف مصنف کریسٹیان سناک ہیرخرونئے نے اس وقت کھینچی تھی جب وہ جدہ میں ہالینڈ قونصل خانے میں ملازم تھے۔
معروف مصنف کریسٹیان سناک ہیرخرونئے وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنےاپنی کتاب میں اتنی قدیم تصویر کو شائع کی۔
کریسٹیان سناک ہرخرونئے کے ذریعے لی گئی تصویر میں 131 برس قدیم مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام نمایاں طور پر نظر آرہاہے۔
دعلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر کی ڈھائی لاکھ ڈالرز تک کی بولی لگائی گئی، جبکہ نیلام گھر نے خریدار کا نام ابھی تک واضح نھیں کیا ہے۔