ETV Bharat / international

شمالی کوریا کا اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ - شمالی کوریا کا اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ

ٹیسٹ کا مقصد میزائل کے عام جنگی کام اور لانچنگ پیڈ، رڈار اور جنگی کمانڈنگ گاڑی کی عملی صلاحیت کی تصدیق کرنا ہے۔

اینٹی ایئر کرافٹ میزائل
اینٹی ایئر کرافٹ میزائل
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:34 PM IST

شمالی کوریا نے جمعرات کو ایک نئے تیار کردہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارہ(نیوز ایجنسی) کے سی این اے نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا۔ ادارے نے کہا ، ’شمالی کوریا کی اکیڈمی آف ڈیفنس سائنسز نے 30 ستمبر کو ایک نئے تیار کردہ اینٹی ایئر میزائل کا تجربہ کیا‘۔ ٹیسٹ کا مقصد میزائل کے عام جنگی کام اور لانچنگ پیڈ ، رڈار اور جنگی کمانڈنگ گاڑی کی عملی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔

اس نے کہا،’ڈیفنس سائنس اکیڈمی نے اعلان کیا کہ جدید تیرن اینٹی ایئر میزائل کا قابل ذکر جنگی صلاحیت کی تصدیق ہو گئی ہے جس نے ٹوئن رڈار کنٹرولنگ ٹیکنالوجی اور ڈبل اِمپلس فلائٹ مورٹار سمیت اہم نئی ٹیکنالوجی کو پیش کرکے میزائل کنٹرول نظام کے تیز رد عمل، سٹیک رہنمائی اور حملہ کرنے کی دوری کی صلاحیت کافی بڑھا دی ہے۔

مزید پڑھیں:

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش

یہ تجربہ مختلف طرح کے اینٹی ایئر سسٹم کے ممکنہ ریسرچ اورڈیویلپمنٹ میں بہت عملی اہمیت رکھتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.