واضح رہے کہ 57 ممالک پر مشتمل غیر سرکاری تنظیم او آئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج بطور مہمان خصوصی مدعو تھیں۔
اجلاس کے اختتام پر بھارتی وزارت خارجہ کے سکریٹری ٹی ایس تریمورتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کی شرکت نے ایک نیا باب کھول دیا ہے۔
انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر کہا کہ کشمیر بھارت کا ایک لازمی حصہ ہے اور ہم کسی کو بھی اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔
بھارتی سینئر افیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعہ کے سلسلے میں ابوظبی میں منعقد او آئی سی کا کوئی ممبر ثالثی نہیں بنا'۔