ETV Bharat / international

New Coronavirus Variant Deltacron: اومیکرون کے بعد ایک اور نئے کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون کی دستک - قبرص میں کورونا کا نیا ویریئنٹ

دوسری لہر میں بھارت اور دنیا کو بری طرح سے متاثر کرنے والے ڈیلٹا ویریئنٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد دنیا ایک بار پھر اومیکرون ویریئنٹ سے دوچار ہے، لیکن اسی درمیان قبرص میں ایک اور نیا ویرینٹ سامنے آیا ہے، جسے ڈیلٹاکرون Deltacron identified in Cyprus کہا جا رہا ہے۔

New coronavirus variant Deltacron identified in Cyprus
اومیکرون کے بعد ایک اور نئے کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون کی دستک
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 6:59 PM IST

یک بعد دیگرے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ نے پوری دنیا کو اپنی چپٹ میں لے رکھا ہے۔ابھی دنیا میں اومیکرون کا خطرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، اسی درمیان قبرص میں کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون Deltacron identified in Cyprus سامنے آیا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبرص میں ایک نیا کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون سامنے آیا ہے۔ New coronavirus variant identified in Cyprus

یروشلم پوسٹ نے سائپرس میل کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون Deltacron کے علامات ڈیلٹا ویریئنٹ سے ملتے جلتے ہیں اور اس میں اومیکرون ویریئنٹ جیسے کچھ میوٹیشنز بھی ہیں، اسی لیے اسے ڈیلٹاکرون کہا گیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

قبرص سے لیے گئے 25 نمونوں میں مجموعی طور پر اومیکرون ویریئنٹ کے 10 میوٹیشنز پائے گئے۔ 25 نمونے میں سے 11 نمونے ان لوگوں کے تھے جو وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے، جب کہ 14 عام آبادی سے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص

یونیورسٹی آف سائپرس میں بائیو ٹیکنالوجی اور مالیکیولر وائرولوجی کی لیبارٹری کے سربراہ ڈاکٹر لیونڈیوس کوسٹریکس نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں میں میوٹیشنز کی شدت زیادہ تھی۔

کوسٹریکس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس قسم کا جینیٹک وہی ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کا ہے۔اور اس میں اومیکرون ویریئنٹ جیسے کچھ میوٹیشنز بھی ہیں۔

قبرص کے وزیر صحت میکھلس نے کہا کہ نیا ورژن فی الحال تشویش کا باعث نہیں ہے۔ وزیر نے نئی قسم کی دریافت پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

اس حوالے سے وزیر میکھلس حاجی پانڈیلاس نے کہا کہ ڈاکٹر کوسٹرکیس کی ٹیم کی غیر معمولی تحقیق اور نتائج سے ہم اپنے سائنسدانوں پر فخر کرتے ہیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق، وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ تحقیق ہمارے ملک قبرص کو صحت کے معاملات میں بین الاقوامی سطح پر رکھتی ہے۔ تاہم نئی قسم کے سائنسی نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.