ETV Bharat / international

ہائیڈروکسی کلوروکائن دوا دینے کا شکریہ - وزیر اعظم نرندر مودی کا شکریہ ادا

اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے وزیر اعظم نرندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائیڈروکسی کلوروکائن دوا کی ترسیل پر بھارت کے شکر گزار ہیں۔

مودی نتن یاہو
مودی نتن یاہو
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:25 PM IST

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بھارت کی جانب سے پانچ ٹن طبی امداد دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا 'میرے دوست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، کوروکائن دوا دینے کا بہت بہت شکریہ، اسرائیل کی عوام آپ کی شکر گزار ہے'۔

دو دن پہلے بھارت کی جانب سے اسرائیل کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد دی گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے اسرائیل کو 5 ٹن ادویات ترسیل کی گئی ہیں جن میں ہائیڈروکسی کلوروکائن دوا بھی شامل ہے۔

ہائیڈروکسی کلوروکائن کو دوا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ابھی تک کی سب سے کارآمد دوا سمجھا جا رہا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس سے اب تک 10 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 86 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، وہیں متاثرین میں 121 افراد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک پریس کانفرینس کے دوران کہا 'میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی ہے، ہم مختلف ممالک سے طبی امداد کی ترسیل پر منحصر ہیں'۔

وزیر اعظم نتن یاہو نے تین اپریل کو بھارت کے وزیر اعظم مودی سے بات چیت کی تھی اور اس دوران کورونا واوئرس سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ہائیڈروکسی کلوروکائن دوا دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.