ETV Bharat / international

لیبیا: 300 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا - UNHCR

یو این ایچ سی آر نے بتایا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے قریب 300 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔

Nearly 300 illegal migrants rescued off Libyan coast: UNHCR
لیبیا: 300 غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرایا گیا
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 1:20 PM IST

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے قریب 300 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر لیبیا نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'لیبیا کوسٹ گارڈ نے قریب 300 افراد کو طرابلس واپس بھیج دیا ہے'۔

اس نے بتایا 'یو این ایچ سی آر اور آئی آر سی (انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی)، غیرآباد مقام پر بچ جانے والے تمام افراد کو طبی امداد، پانی، خوراک اور دیگر سامان مہیا کرارہی ہے'۔

اس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچائے گئے تمام تارکین وطن کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے لیبیا تارکین وطن کے قیام کا ایک ترجیحی مقام بن گیا ہے۔

سنہ 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے خود لیبیائی عوام عدم تحفظ اور انتشار کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایسے میں ان تارکین وطن کا مسئلہ اور بڑھ جاتا ہے۔

ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن، جنہیں یا تو سمندر میں بچایا گیا یا لیبیا کے حکام نے انہیں گرفتار کیا، وہ لیبیا کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ لیبیا بچائے جانے والے تارکین وطن کے لئے ملک بدر کا محفوظ مقام نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.