ETV Bharat / international

Israel Politics: بینجامن نتن یاہو کا 12 سالہ دور ختم، نفتالی اسرائیل کے نئے وزیراعظم

اسرائیل (Israel) میں بنجامن نتن یاہو (Benjamin Netanyahu) کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے، اسرائیل کی پارلیمنٹ نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی جس کی وجہ سے اب دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) نئے وزیراعظم ہوں گے۔

Benjamin Netanyahu
بنجامن نتن یاہو
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:38 AM IST

پچھلے کچھ دنوں سے اسرائیل (Israel) میں بڑی سیاسی تبدیلی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور اب آخر کار بنجامن نتن یاھو (Benjamin Netanyahu) کا اسرائیل میں 12 سال بعد اقتدار ختم ہوگیا ہے۔

دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) نئے وزیراعظم ہوں گے۔ معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

Naphtali Bennett
دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ

نفتالی بینیٹ کی حکومت نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں 8 جماعت کی مخلوط حکومت کے حق میں 60 ووٹ ڈالے گئے جب کہ حزب اختلاف میں 59 اور ایک رکن غیر حاضر تھے۔

جماعتوں کے اتحاد میں جو فیصلہ ہوا ہے اس کے مطابق نفتالی بینیٹ 27 اگست 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے۔ یائر لیپڈ اس وقت تک وزیر خارجہ رہیں گے۔ معاہدے کے تحت دو سال بعد 27 اگست 2023 کو سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

واضح رہے کہ 71 سالہ نیتن یاہو سب سے طویل عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔ اب وہ لیکود پارٹی کے رہنما برقرار رہتے ہوئے حزب اختلاف میں رہیں گے۔

دوسری جانب نتن یاہو نے اپنے دورِ حکومت کے خاتمے کو سازش قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو ’ہتھیار ڈالنے والا، دھوکہ اور خطرناک قرار دے دیا‘۔ انہوں نے مزاحمت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.