ETV Bharat / international

ایران: محسن فخری زادہ کو بعد از مرگ اعلی فوجی اعزاز - محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو شمالی ایرانی قصبے آبشار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا

ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے پریس شعبہ نے بتایا کہ نومبر میں قتل کیے گئے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو بعد از مرگ اعلی شہری اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

murdered iranian scientist fakhrizadeh posthumously awarded military honour
ایران: محسن فخری زادہ کو بعد از مرگ اعلی فوجی اعزاز
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 9:15 PM IST

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان محسن فخری زادہ کو بعد از مرگ ایران کے اعلی فوجی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

'مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے آج صبح شہید سائنسدان محسن فخری زادہ کے گھر کا دورہ کیا۔ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور نصر میڈل پیش کیا، جسے ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے دیا تھا اور اس پر ان کے دستخط تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج کی کارروائی، داعش کے 42 شدت پسند ہلاک

'میڈل آف نصر' ایران کے اعلی فوجی اعزاز میں سے ایک ہے اور ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی افواج کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیا ہو۔

خیال رہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو شمالی ایرانی قصبے آبشار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایرانی عہدے داروں نے اسرائیل پر اس حملے میں ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جوہری سائنسدان کے قتل کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.