عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نئے معاملات میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں 1268، اربل میں 291اور ڈہوک میں 246معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ باقی معاملے دیگر صوبوں سے آئے ہیں۔
وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران کورونا سے 60 اموات کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9,912ہوگئی ہے۔
وہیں 3893مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 349,050ہوگئی ہے۔
وزارت کے ترجمان سیف البدر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ آئندہ وقت میں ملک میں لاک ڈاون نافذ نہیں ہوگا۔