ETV Bharat / international

بیروت دھماکے میں اب تک 149 افراد ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ تاحال مرنے والوں کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔

more 149 killed in beirut blast
بیروت دھماکے میں اب تک 149 افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 4:17 PM IST

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع لبنان کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 137 بتائی جارہی تھی۔

لبنانی دارالحکومت بیروت بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے زبردست دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے تکنیکی ماہرین نے جمعرات کے روز بیروت میں تباہ شدہ پورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے لبنانی سیول ڈیفنس کے ساتھ مل کر بیروت میں ہوئے دھماکے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔

دارالحکومت بیروت میں بڑے پیمانے پر دھماکے کے بعد لبنانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے دوران دو ہفتوں کی ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ لبنانی حکومت نے دارالحکومت بیروت میں تباہ کن دھماکے کے بعد مؤثر طریقے سے فوج کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے دو ہفتوں کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.