ETV Bharat / international

واشنگٹن: محسن فخر زادہ کو ریموٹ مشین گن سے قتل کیا گیا: رپورٹ - قتل کو ریموٹ کنٹرول مشین گن کی مدد سے انجام دیا۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تھی اور اس نے قتل کو ریموٹ کنٹرول مشین گن کی مدد سے انجام دیا۔ اس مشین گن نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مشن مکمل کیا۔

محسن فخر زادہ کو ریموٹ مشین گن سے قتل کیا گیا: رپورٹ

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:57 PM IST

ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخر زادہ کو ریموٹ کنٹرول مشین گن سے قتل کیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تھی اور اس نے قتل کو ریموٹ کنٹرول مشین گن کی مدد سے انجام دیا۔ اس مشین گن نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مشن مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:چین میں مسافر بردار جہازکے الٹنے سے 8 افراد ہلاک، 7 لاپتہ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیلجیئم کی بنی ایف این ایم اے جی مشین گن مصنوعی ذہانت سے لیس ہے جسے قتل کے لیے جدید ترین روبوٹک ڈیوائس سے جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے پوری مشین کا وزن ایک ٹن کے قریب تھا۔ مشین کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ایران اسمگل کیا گیا تھا اور بعد میں وہاں دوبارہ اسمبل کیا گیا۔

مسٹر محسن فخر زادہ ایران کے صف اول کے ایٹمی سائنسدان اور آئی آرجی سی کے اعلیٰ عہدیدار تھے۔ انہیں ایران کے ایٹمی پروگرام کا بابا کہا جاتا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.